ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فیوچر کوپن پرائیویٹ لمیٹڈ نے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

فیوچر کوپن پرائیویٹ لمیٹڈ نے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

Fri, 13 Aug 2021 23:24:30    S.O. News Service

نئی دہلی،13؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) فیوچر گروپ کی کمپنی فیوچر کوپن پرائیویٹ لمیٹڈ نے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے فیوچر کوپن، فیوچر ریٹیل، فیوچر گروپ کے پروموٹر کشور بیانی کے اثاثے قرق کرنے کا حکم دیا ہے۔ بیانی اور فیوچر گروپ کے دیگر ڈائریکٹروں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا۔ درخواست گزار نے ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے حکم پر روک لگانے کی درخواست کی ہے۔

جسٹس روہنگٹن فالی نریمن (اب ریٹائرڈ) کی سربراہی میں بنچ نے گزشتہ ہفتہ ریلائنس گروپ کے ساتھ انضمام کے معاہدے پر فیوچر ریٹیل لمیٹڈ (ایف آر ایل) کے ساتھ تنازعہ میں ای-کامرس کی بڑی کمپنی ایمیزون کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ اس کے نتیجے میں دہلی ہائی کورٹ کی سنگل بنچ کے حکم کو بحال کیا گیا تھا، جس نے ایمرجنسی حکم نامہ کو نافذ کرنے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ اب اس حکم کو عدالت عظمی میں چیلنج کیا گیا ہے۔


Share: